ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں نامعلوم نعش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی؛ خودکشی یا قتل ؟

یلاپور میں نامعلوم نعش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی؛ خودکشی یا قتل ؟

Thu, 09 Aug 2018 21:29:10    S.O. News Service

بھٹکل 9/اگست (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے یلاپور آربیل میں ایک درخت سے بے حد خراب حالت میں  لاش لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے، جس کے تعلق سے یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا پھر اس کا قتل ہوا ہے۔ واردات آج جمعرات شام کو منظر عام پر آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لاش کافی دن پرانی ہے، جس کی وجہ سے شناخت کے قابل نہیں ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس بات کا بھی ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آیا یہ لاش مرد کی ہے یا خاتون کی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی یلاپور پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور چھان بین جاری ہے۔


Share: